ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم ، بیرسٹر عمیر نیازی کے این اے 89 اور 90 سے کاغذات منظور

image

الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی کے میانوالی کے حلقہ این اے 89 اور 90 سے کاغذات نامزدگی منظور کر کے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ریٹرننگ افسر میانوالی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتا ، ریٹرننگ افسران نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کیے؟

ملک بھر میں 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ، الیکشن کمیشن

ٹربیونل نے آر او کو حکم دیا کہ عمیر نیازی کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل اور انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ یکم جنوری کو بیرسٹر عمیر نیازی کی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US