شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن مہم کے سلسلے میں تپی جا رہے تھے کہ ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ محسن داوڑ کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں، گاڑی بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔
محسن داوڑ اور علی وزیر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
پولیس کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو قریبی محفوظ مقام پر منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔