توہین الیکشن کمیشن کیس ، عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

image

الیکشن کمیشن نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد کر دی۔

کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فردِ جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی ۔

نگران وفاقی حکومت کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئےمقرر

اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ ملزمان نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US