توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد

image

توہین الیکشن کمیشن کیس میں  بانی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

  الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن  نے بانی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی اور ملزمان کو کیس کی نقول فراہم کردیں۔ بعدازاں الیکشن کمیشن ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے اور توہین الیکشن کمیشن کیس کی مزید سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی گئی۔  

عمران خان  کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر الزامات  کے بعد  20 جون 2023 کو الیکشن کمیشن کے ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان پر مشتمل چار رکنی بینچ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں اپیلیں دائر کی گئی تھی مگر کوئی ریلیف نہیں ملا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ملزمان کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کروایا گیا جس کے بعد دو اگست 2023 کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا گیا۔

تاہم  سابق وفاقی وزیر اسد عمر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوتے رہے تو ان کی معافی منظور کرلی گئی۔ سابق وزیر فواد چوہدری نے معافی مانگی تھی جو منظور نہیں ہوئی۔

پانچ اگست کو جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری مقدمہ میں گرفتار کرلیا اور پھر سیکورٹی خطرات کے پیش نظر ان کو کسی عدالت پیش نہیں کیا گیا، تو الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل شروع کردیا تھا۔

 یاد رہے فواد چوہدری کا توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل بھی زیر سماعت ہے۔ 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US