ایمان طاہر پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار

image

تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ایم این اے طاہر صادق کی صاحبزادی ایمان طاہر کو پشاور پولیس نے عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمان طاہر راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ آئی تھیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے آج صبح ایمان طاہر کی راہداری ضمانت منظور کی تھی، اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے دو نفدی مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم تحریری حکم نہ ملنے پر جب وہ ہائی کورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US