نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبین اتھارٹی کے چئیر مین خورشید احمد ندیم نے کہا ہے کہ نصاب سے لے کر عوام کو شعور دینے کے ساتھ ساتھ اداروں کو رائے دینا بھی اس ادارے کے منشور میں شامل ہے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے اس ادارے کی پہلی پریس بریفنگ ہے۔
جس ایکٹ کے تحت یہ ادارہ بنا ہے اس کے مطابق رسول پاک ﷺکی سیرت پر ریسرچ کی جائے گی۔
ریسرچ ہمارا بنیادی مینڈیٹ ہے، نبی پاکﷺ کی سیرت کے حوالے سے ہمارا ادارہ اس مہینے میں دو کتابیں اردور اور انگریزی زبان میں شائع کر رہا ہے۔
جیلوں میں قیدیوں اور عملے کے کی تربیت کے لیے بھی یہ ادارہ سیرت نبی پاک ﷺ کے مطابق گائیڈ لائن بنا ئےگا ۔
جیلوں ، سکولوں سمیت ہر ادارے میں سیر ت کارنر بھی بنایا جائے گا، تاکہ لوگ رسول پاکﷺ کی تعلیمات سے فیضیاب ہو سکیں۔
خاندان میں انسانی حقوق، بچوں کے حقوق، جائیداد کے معاملات جیسے موضوعات پر بھی سیرت کے مطابق کام ہوگا ۔
خانکا کی روایت پر ہم کام کرینگے جہاں اخلاقیات کا درس دیا جائے گا،اہل صحافت کے لئے بھی تربیتی مواد بنا کر پریس کلب کو دیا جائے گا
بچوں کی سیرت سازی کے لئے ہم ایچ ای سی کے ساتھ مل کر کر مواد ترتیب دینگے ،تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم نے چینلز پر اسوہ حسنہ کو پھیلانے کا کام شروع کیا ہے ۔
رسول پاک ﷺ کی رحمت اور تعلیمات عالم انسانی کے لیے ہیں اس حوالے سے بھی تمام انسانوں کو شعور دینگے۔
ہم ہر ضلع میں ایک ایسی مسجد کی تعمیر کرینگے جو رحمت اللعالمین کی طرز پر ہوگی ۔