زرتاج گل کی ضمانت منظور ہو گئی

image

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے کل 12 بجے تک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نےتحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کی درخواست کیوں پینڈنگ رکھی گئی، رات کے 10 بجے ہیں یہ بچی یہاں اپنے لئے انصاف کے لئے بیٹھی ہے، اگر میں نہ آتا تو کیا یہ رات ہائی کورٹ میں گزارتی؟۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں کیا کچھ  ہورہا تھا کہ مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کہ اگر میں کسی کو انصاف نہیں دے سکتا تو پھر مجھے استعفی دے دینا چاہیے۔ آج گیٹ کے باہر میرے 22 گریڈ آفیسررجسٹرار کی بے عزتی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شہید کی بہن ہوں، ہم شہیدوں کی بےحرمتی کیسے کرسکتے ہیں۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، پاکستان کے لئے جان اور انا قربان ہے۔میں نے پاکستان میں ہی رہنا ہے،سبز پاسپورٹ اور سبز جھنڈا میرا فخر ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US