9 مئی حملے کے ماسٹر مائنڈ شیخ رشید اور عمران خان ہیں، حنیف عباسی

image

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ 9 مئی حملے کے ماسٹر مائنڈ عمران خان اور شیخ رشید ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اپنے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان اور شیخ رشید کو 9 مئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات غلط ثابت ہو گئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے عمران خان کو دھرنا راولپنڈی میں کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ حمزہ کیمپ اور جی ایچ کیو پر حملے کا ماسٹر مائنڈ شیخ رشید اور دیگر کے ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ماسٹر مائنڈز کو سزا دینے کے بجائے بچوں کو سزا دینا درست نہیں ہے۔ اگر ایسی غلطیوں پر سزائیں نہیں دی جائیں گی تو پھر دیگر جتھے بھی حملے کرنا شروع کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور، کور کمانڈر ہاؤس پشاور، کور کمانڈر ہاؤس گجرانوالہ اور جی ایچ کیو پر قبضہ کرنے کی سازش تیار کی جا چکی تھی۔ ان کا خیال تھا کہ لوگ اندر سے نکل آئیں گے اور کا ساتھ دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں باہر نہیں نکلے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US