مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

image

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے مالیاتی اثاثوں میں لاہور میں 84 کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد کی اراضی ظاہر کی ہے۔

مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض بھی نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے 18 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

واضح رہے کہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ اپیل حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی امیدوار ندیم شیروانی نے دائر کی۔

مریم نواز کے خلاف دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US