کورونا کے نئے ویرینٹ کی روک تھام کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی حکام کے مطابق کوروناٹیسٹنگ کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے جے این ون ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ائیر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کورونا ٹیسٹنگ ہو گی،کوویڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا۔
این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں اب تک کوویڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔