تحریک انصاف کے امیدوار شبیر قریشی ملتان سے گرفتار

image

تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوارشبیر علی قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔

شبیر علی قریشی کو جمعرات کے روز پولیس نے ملتان میں وکیل کے چیمبر سے گرفتار کیا ، ان کے وکیل نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شبیر علی قریشی کو کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما گرفتار

واضح رہے کہ شبیر علی قریشی کا تعلق کوٹ ادو سے ہے، وہ سابق ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ عام انتخابات 2024 کے لئے وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US