غیر شرعی نکاح ، عمران اور بشریٰ بی بی پر 10 جنوری کو فرد جرم عائد ہو گی

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کیس کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

سول جج قدرت اللّٰہ نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو صحافیوں کی کمرہ عدالت میں موجودگی یقینی بنانے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

غیر شرعی نکاح کیس میں بھی عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو فراہم کی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی۔

عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے پبلک اور صحافیوں کی وافر تعداد کو عدالت تک رسائی کی استدعا کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ سکیورٹی اور کمرہ عدالت کی گنجائش کے مطابق صحافیوں کی تعداد کا تعین کرنا سپرنٹنڈنٹ جیل کا اختیار ہو گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US