عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

image

فیصل آباد، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ن لیگ کےسینئررہنما عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سےعابد شیر علی کواپنی صفائی دینے کیلئے 4 جنوری کو طلب کیا گیا تھا،عدم پیشی پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردییے۔

تحریک انصاف کے امیدوار شبیر قریشی ملتان سے گرفتار

شہری عدنان کی جانب سے عدالت میں درج ہونیوالے استغاثہ کے مطابق سال 2022 میں ایس پی مدینہ ڈویژن نے عابد شیر علی کو اراضی فراڈ کی تفتیش کیلئے بلایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عابد شیر علی نے سمن کی تعمیل کروانے گئر کانسٹیبل امتیاز کو ڈرایا اور ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔

سیلز ٹیکس فراڈ کے الزام میں کراچی کی نجی کمپنی کے مالک کی گرفتاری

عدالت میں دائر درخواست میں عابد شیر علی، والد شیر علی، بھائی سمیت 4 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US