بلوچستان کے مختلف علاقوں، گلگت بلتستان اور کراچی میں بارش کا امکان

image

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے، بلوچستان کے علاقوں زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش اوربرفباری کی پیشگوئی ہے۔

چاغی، کوئٹہ، چمن، لورالائی، پشین، مستونگ، قلات، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار،لسبیلہ،تربت،پنجگور،کیچ، آواران اور مکران میں بارش کاامکان ظاہر کیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی اور گردو نواح میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ چترال، کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا جبکہ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات اورگردونواح سمیت بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے اور راولپنڈی، اٹک، چکوال،بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا میں دھندچھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے جبکہ آئندہ چند روز تک موسم مزید سرد رہنے کی بھی پیشگوئی ہے۔ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی،بنوں، لکی مروت،ڈی آئی خان میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔

پشاور میں درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں درجہ حرارت منفی 6، چترال اور دیر میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US