سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

image

ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دودہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گل یوسف عرف طور سکیورٹی فورسز کے خلاف ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر گل یوسف عرف طور انتہائی مطلوب اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کاکہنا ہے کہ مقامی افراد نے امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US