مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل علامہ مسعود الرحمان عثمانی فائرنگ سے جاں بحق

image

مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سنی علما کونسل پاکستان علامہ مسعود الرحمان فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ۔

عام انتخابات 8 فروری کوہی ہونگے،سینیٹ قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ، الیکشن کمیشن

ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے علامہ مسعود الرحمان کو قتل کیا۔

واقعے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا،نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ میں جاں بحق شخص کی شناخت علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے نام سے ہوئی ہے۔

نادرا نے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، جلد  گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US