اسلام آباد: سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

image
سنی علما کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمان عثمانی کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کو تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں پیش آیا۔

پولیس نے اپنے بیان میں مولانا مسعود الرحمان کے گولیاں لگنے کے بعد جان سے گزر جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایک اور شخص بھی زخمی ہے۔

سنی علما کونسل کے ترجمان نے بھی مولانا مسعود الرحمان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

تھانہ کھنہ کے علاقہ غوری ٹاون میں گاڑی پر فائرنگ۔

فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

جلد ملزمان کو گرفتار…

— Islamabad Police (@ICT_Police) January 5, 2024

پولیس کا کہنا ہے کہ ’جائے واردات پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US