سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کی منظوری کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے سنیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری
سنیٹربہرہ مند تنگی کو نوٹس پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے جاری کیا،پیپلز پارٹی نے سنیٹر بہرہ مند تنگی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ،آپ نے ایوان میں پارٹی کا مؤقف پیش نہیں کیا۔
3 ماہ میں ٹیکس نہ دینے پر 5 لاکھ موبائل فونز بلاک
پاکستان پیپلز پارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے ،ایک ہفتے میں آپ کی جانب سے جواب نہ آیا تو انضباطی کارروائی کی جائے گی ۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم سینیٹ کی قرارداد کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں،آصف زرداری اور بلاول کا موقف ہے الیکشن میں لمحے کی بھی تاخیر نہ ہو۔
9مئی کے واقعات، عمران خان 9 جنوری کوانسدادِ دہشت گردی عدالت طلب
پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانا ملک دشمنی ہوگی ،الیکشن ملتوی کرانے کی سازش آئین سے انحراف غداری ہے ۔