قرارداد منظوری، پی ٹی آئی نے سنیٹر گردیپ سنگھ کو نوٹس جاری کردیا

image

سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کی منظوری پرپی ٹی آئی نے سنیٹر گردیپ سنگھ کو نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے جاری کیا،سنیٹر گردیپ سنگھ سے 3 روز میں تحریری طور پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے سنیٹر بہرہ مند تنگی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایوان میں موجود ہوتے ہوئے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی،انتخابات کے التوا کیلئے آنے والی قرارداد کی مخالفت کیوں نہیں کی۔

جواب نہ دینے یا جواب تسلّی بخش نہ ہونے پر تحریکی قواعد و ضوابط کی روشنی میں کارروائی ہو گی۔یاد رہے کہ سینٹ نے 8 فروری کو عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US