سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اختلافات،اسلام آباد پولیس کے افسران کی ترقیاں کالعدم قرار

image

اسلام آباد(شہزاد پراچہ)سیکرٹری وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کے مابین اختلافات سامنے آگئے۔

سندھ میں سردی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کارتبدیل

دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس میں بے قاعدگیوں پر چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ہے،دستیاب خط کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے 31 مئی 2023 کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی تھی۔

سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران موسم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار

وزارت داخلہ نے ان بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ترقیوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے ،اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد کو اس معاملہ پر مزید ایکشن لے کر کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس نے 31 مئی 2023 کو 7 افسران کو ترقیاں دی تھی ان میں سے افسران کو سیکیورٹی ڈویژن ،ایڈیشنل ایس پی سیکیورٹی اور دیگر اہم جگہوں پر تعیناتیاں کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US