سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے آر آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کے دماغ کا ایم آر آئی کیا گیا ہے،چودھری پرویزالہٰی کو اسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی کو جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے بھی آر آئی سی میں چودھری پرویز الہٰی کا تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔