اسلام آباد (شہزاد پراچہ)الیکشن کمیشن نے سابق ڈی جی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے محسن حسن بٹ کی بطور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کی سمری بجھوائی تھی جو چیف الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی ہے۔
نگران وزیر اعلٰی پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد
محسن حسن بٹ 31 دسمبر کو بطور ڈی جی ایف ائی اے ملازمت سے ریٹائر ہو گئے تھے، ان کی تین ماہ کے لیے بطور ایڈیشنل ڈی جی تعیناتی کی سمری حکومت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو بجھوائی گئی تھی ، دوسری جانب وزارت داخلہ نے گریڈ 21 کے آصف سیف اللہ پراچہ کو ڈی جی ایف آئی اے کا اضافی چارچ دیا تھا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سے چارج واپس لے لیا گیا ہے۔