الیکشن التوا کی قرارداد کی قانونی حیثیت نہیں ، بلے کے نشان پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہو گا ، بیرسٹر گوہر

image

تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں سینٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد پاس ہونے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے مطابق مقررہ مدت میں الیکشن کا انعقاد لازمی ہے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے۔

بیرسٹر گوہر خان کی عمران خان کے ساتھ انتخابی امیدواروں سے متعلق مشاورت مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے بھی الیکشن کروانے کیلئے دستخط کر رکھے ہیں، سپریم کورٹ تو یہاں تک کہہ چکی ہے کہ الیکشن کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US