سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا

image

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے آئین کے آرٹیکل 128 کی شق (01) کے تحت سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا۔

ترمیمی آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے، آرڈیننس کے تحت کنٹریبیوشن پینشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پینشن اکانٹ میں حصہ ڈالیں گے۔

ہدف سے زائد وصولیاں ، ایف بی آر ملازمین کو 2 سے 4 بنیادی تنخواہیں بطور انعام دینے کا فیصلہ

یہ رقم پنشن فنڈ میں سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ تک انویسٹ کی جائے گی، ریٹائرمنٹ پر پنشن فنڈ میں جمع کی گئی رقم کو دوبارہ انویسٹ کرکے سرکاری ملازم کی ماہانہ پنشن کی ادائیگی کی جائے گی۔

متعین کردہ کنٹریبیوشن پنشن سکیم کا اطلاق آرڈیننس کی جاری کردہ تاریخ یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US