ہم چاہیں گے ہرصورت میں الیکشن ہوں،بیرسٹرگوہر

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ اجرا کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہوچکا ہے، سوموار تک ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چاہیں گے ہرصورت میں الیکشن ہوں،ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے،ہمیں امید ہے سپریم کورٹ وقت پر الیکشن کے انعقاد کویقینی بنائے گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب کمی

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ 8فروری کو الیکشن ہونگے، ہماری سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ 8فروری کو الیکشن کرائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کاکوئی بھی بیان میرے ذریعے آئے گا،اس بارنظریاتی کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹکٹس ملیں گے۔

چند سنیٹرز نے نے قرار دادمنظور کی جس کی آئینی اور قانونی کوئی حیثیت نہیں ہے،ہم نے ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا ہے، ہم پہلے سے چاہ رہے تھے کہ آر اوز عدلیہ سے ہوں۔

الیکشن التوا کی قرارداد کی قانونی حیثیت نہیں ، بلے کے نشان پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہو گا ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹرگوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ عمیرنیازی کو توہین عدالت کانوٹس دیا گیا ہے،جس کی ہم سپریم کورٹ کو وضاحت دیں گےاور ہمیں پورا یقین ہے کہ عدلیہ نوٹس واپس لے گی۔

یہاں یہ تاثردیاجارہا ہے جیسے بانی تحریک انصاف عمران خان چیف جسٹس کیخلاف ہیں،پی ٹی آئی یا بانی تحریک انصاف نے کبھی چیف جسٹس کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US