سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کی 4 اپیلوں پر فیصلہ سنادیا

image

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کی مزید اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 241 سے پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان کی اپیل منظور کرلی جبکہ الیکشن ٹربیونل نے صدر مملکت عارف علوی کے بیٹے آواب علوی کی بھی اپیل منظور کرلی ہے، آواب علوی این اے 241 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب روپے کی کمی

الیکشن ٹریبونل نے این اے 234 سے پی ٹی آئی امیدوار فہیم خان اور این اے 245 سے پی ٹی آئی امیدوار عطا اللہ کی بھی اپیل بھی منظور کرلی گئی۔

الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US