کراچی: گلستان جوہر میں 50 سالہ خاتون تیزاب کے حملے میں ہلاک، بیٹی زخمی

image

کراچی میں ایک 50 سالہ خاتون پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا اور تشدد کیا جس کے بعد وہ ہلاک ہو گئی ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کو گلستان جوہر میں پیش آیا۔

مقتولہ خاتون کی بیٹی نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ’موٹرسائیکل پر آنے والے دو نقاب پوش افراد نے گھر کے دروازے پر دستک دی۔ جب والدہ نے دروازہ کھولا تو ملزموں نے مجھ پر تیزاب یا کیمیکل سے حملہ کیا۔‘انہوں نے بتایا کہ ’اس حملے میں میرے ہاتھ متاثر ہوئے اور میں خوفزدہ ہو کر واش روم میں چھپ گئی۔‘بیٹی کے مطابق ’والدہ نے حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے کیمیکل والدہ پر پھینکا اور تشدد بھی کیا۔ والدہ کو سر میں گہری چوٹ لگی اور وہ گر پڑیں جبکہ ملزم فرار ہو گئے۔‘پولیس کا کہنا ہے کہ ’بیان دینے والی خاتون کو چھ ماہ قبل طلاق ہوئی ہے اور ان کی دونوں بیٹیاں سابق شوہر کے پاس ہیں۔‘پولیس کے مطابق ’سابق شوہر کی جانب سے خاتون کو دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US