ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

image

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف میدانی علاقوں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں رات کو دھند رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان اور حافظ آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06جبکہ زیادہ سے زیادہ 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد رہا۔

لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 203 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پو لو گراؤنڈ میں 247،یو ایس قونصلیٹ 418،سید مراتب علی روڈ248،سی ای آر پی آفس221،ڈی ایچ اے فیز 8میں 284،،پاکستان انجینئرنگ سروسز 210اور شاہراہِ قائد اعظم پر310ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US