کوسٹر کھائی اور بس نہر میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق

image

دادو میں کھیرتھر کے پہاڑی علاقے میں کوسٹر کھائی میں گر گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور15زخمی ہوگئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر نیاز جمالی کے مطابق جائے حادثہ سے ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب بہاولپور میں بس حادثے کا شکار ہو گئی،جس سے 3افرادجاں بحق جبکہ 17زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس نوشہرہ جدید کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے نہر میں گری، بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US