توشہ خانہ، بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

image

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر عدالت عالیہ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 12 جنوری سے سماعت کرے گا۔

میرا بھائی عمر ڈار بازیاب ہو گیا ہے، عثمان ڈار

بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شمس محمود اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں جبکہ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US