توشہ خانہ ، 190 ملین پائونڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

image

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فر د جرم عائد کر دی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ، چارج شیٹ سننے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفرعباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست فوری سننے کی استدعا مسترد کر دی

واضح رہے کہ پیر کو سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان میں توشہ خانہ مقدمے کی نقول تقسیم کر دی تھیں، تاہم شریک ملزمہ بشریٰ بی بی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔ بشریٰ بی بی کے وکلا کی طرف سے ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی جو  منظور کرلی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US