21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ

image
حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت 21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری ریگولر اسکیم کے ناکام درخواست گزاروں کو ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کردی گئی،ریگولرحج سکیم کی قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔

پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، سعودی عرب کیساتھ معاہدہ طے

سرکاری اسپانسرشپ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پرصرف 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔

ریگولرحج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US