پنجاب میں طلبہ اور سرکاری ملازمین کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

image

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے طلبا و طالبات کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

تقریب میں الیکٹرک بائیکس کی فراہمی،الیکٹرک رکشہ اورگاڑیوں کی نمائش کے ساتھ تھری وہیلر رکشہ کی رجسٹریشن کا بھی باقاعدہ آغاز کیا گیا، پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے توسط سے 10 ہزار طلبا کو موٹر سائیکلیں دی جائیگی۔

محکمہ تعلیم کی سفارشات کی بنیاد پر سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کی جائیگی‘محسن نقوی

وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ طلبا و طالبات کو 10 ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی، 10 ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود پنجاب بینک کے تعاون سے دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ سپیشل افراد کو بلا سود 2 ہزار الیکٹرک تھری ویلر موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکھ یاترا بکنگ پورٹل کا افتتاح کر دیا

محسن نقوی نے سرکاری ملازمین کو بھی خوشخبری سنا تے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو 2 ہزار ،سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو 2 ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ صوبے بھر میں سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US