برطانوی اخبار میں شائع مضمون عمران خان نے خود لکھا ، پی ٹی آئی ترجمان

image

تحریک انصاف کے ترجمان  نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ میں شائع مضمون بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خود لکھا ہے۔

ایک بیان میں  ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دی اکانومسٹ میں چھپے مضمون پر چلنے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، برطانوی اخبار میں چھپے آرٹیکل پر حقائق کو درست  انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا۔ آرٹیکل بانی پی ٹی آئی نے تحریر کیا ہے۔

عمران خان کا مضمون ان کی اپنی تحریر نہیں ، جیل حکام کا دعویٰ

ترجمان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ میں چھپا  آرٹیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے  ذریعے نہیں لکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا تھا کہ آرٹیکل آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے لکھا گیا ہے۔

قبل ازیں عمران خان مضمون کے حوالے سے جیل کے حکام کا موقف سامنے آ گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانوی جریدے میں شائع ہونے و الا بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کا آرٹیکل ان کی اپنی تحریر نہیں۔ جیل بیرک میں بانی پی ٹی آئی کو  کاغذ اور قلم کی سہولت میسر نہیں ، کوئی ایسا ذریعہ  انہیں میسر نہیں  کہ وہ جیل میں کچھ لکھ سکیں۔

عمران خان کا جلد الیکشن کا مطالبہ، آئینی بحران کا سبب بن گیا، بلوم برگ

آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے موقف اختیار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر جاتا تو بڑی کارروائی ہو چکی ہوتی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس حوالے سے محکمہ جیل کے حکام نے تحقیقات کی تھیں، جس میں یہ بات سامنے آئی کے مضمون تحریری شکل میں اڈیالہ جیل سے باہر نہیں گیا تھا۔ جیل حکام کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں کا مکمل اسکین کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US