نکاح کیس ، عمران خان اور بشری بی بی پر فردجرم موخر

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔

کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ سلمان اکرم راجہ، عثمان گل اور دیگر پیش ہوئے۔ عدالت میں درخواست گزار وکیل رضوان عباسی بھی پیش ہوئے۔

غیر شرعی نکاح کیس میں بھی عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم

بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس کو عدالت نے منظور کر لیا۔ درخواست گزار وکیل راجہ رضوان عباسی نے استثنی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مقف اختیارکیا کہ درخواست پر بشری بی بی کے دستخط موجود نہیں، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ دستخط کرواکر دوبارہ درخواست عدالت میں جمع کرادیں گے۔

نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ(آج) جمعرات کو فردجرم عائد کی جائے، وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں سائفر کیس ہے، کب فری ہوں علم نہیں، سماعت پیر تک ملتوی کی جائے،عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US