انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف

image

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

نادرا کی جانب سے تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں 4 اضلاع کی خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی فہرستوں میں شامل کر دیئے گئے۔

نادرا کی جانب سے کئی شہروں میں خواتین اور مرد ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو نئی سیاست کا آغاز کریں گے، بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق شمالی وزیرستان، اورکزئی، ٹنڈو اللہ یار اور کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خواتین ووٹرز کو مردوں جبکہ مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں شامل کر دیا  گیا جبکہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کا خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے پنجاب سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو انتخابی عمل میں مسائل پیش آنے کے خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو انتخابی فہرستوں کو درست کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

انتخابی فہرستوں میں تصحیح نہ ہونے کی صورت میں مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنا پڑے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US