دھند کے باعث موٹروے سے اتاری گئی بس سے ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار: پولیس

image

چکوال کے تھانہ دُمن کی حدود  میں بدھ کو رات گئے  ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے جس میں ڈاکؤوں نے پشاور سے لاہور جانے والی مسافر بس کو لوٹ لیا۔

تھانہ دُمن پولیس کے مطابق یہ واردات چکوال روڈ پر اس وقت کی گئی جب مسافر بس کو دھند کے باعث موٹروے سے بلکسر انٹرچینج پر اتارا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بس میں بیوپاری اور مزدور سوار تھے جو مویشیوں کی خریداری کرنے بس کے ذریعے پشاور سے لاہور جا رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے مسافروں کو کافی دیر یرغمال بنائے رکھا اور 1 کروڑ 75 لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مسافروں نے بتایا کہ ایک کرولا گاڑی نے رات گئے ان کا پیچھا کیا اور سات ڈاکو مسافروں سے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US