اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی زیرزمین گہرائی 213 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔
مقامی وقت کے مطابق زلزلہ دو بج کر 20 منٹ پر آیا۔
زلزلے کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔