اعلیٰ امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا

image

اسلام آباد (شہزاد پراچہ) اعلیٰ امریکی وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا، وفد دو روزہ قیام کے بعد کل رات پاکستان سے روانہ ہو جائے گا۔

امریکہ کے ڈپٹی اسٹیٹ سیکرٹری اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں، ذرائع کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ ریسوریس رچرڈ ورما پاکستان کے دو روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کے ساتھ وفد میں معاون خصوصی Domimic Caruso بھی شامل ہیں، امریکہ وفد نگران وزیر خارجہ جلیل عباس اورآرمی چیف سے بھی ملاقات کرے گا، ان ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات پر بات چیت ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US