سپریم کورٹ کورٹ کے سینیئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جمعرات کی شام کو جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا تحریری استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔
صدر مملکت کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں جسٹس اعجاز الاحسن نے لکھا ہے کہ ‘لاہور ہائی کورٹ کے جج، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج کے طور پر کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ تاہم میں اب مزید سپریم کورٹ کے جج کے طور پر کام نہیں کرنا چاہتا ہوں، اس لیے میں آئین کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت بطور جج سپریم کورٹ فوری استعفی دے رہا ہوں۔‘
جسٹس اعجاز الاحسن سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھے اور رواں سال اکتوبر میں چیف جسٹس بننے والے تھے۔
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس کی آج کی سماعت میں جسٹس اعجاز الاحسن شریک نہیں ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات پر کارروائی کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی مستعفی ہو گئے تھے۔
منگل کو سپریم کورٹ نے جسٹس نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔