بلے کا نشان، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا

image

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے 16 جنوری تک جواب طلب کیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن اور بلے کے نشان کے حوالے سے الیکشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال کر دیا

قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا اور بلے کا نشان بھی بحال کر دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US