ایک کیس سے نکلتا ہوں دوسرے میں گرفتار کر لیتے ہیں: عمران خان کی جیل میں گفتگو

image

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں نیب ریفرنسز میں پیش ہوئے اور کہا کہ وہ ایک مقدمے سے نکلتے ہیں تو دوسرے میں گرفتار کر لیے جاتے ہیں۔

جمعے کو عمران خان نے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو  کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیغام دیا جا رہا ہے طاقتور کی بات مانو گے تو نیب، کرپشن اور دیگر تمام مقدمات ختم ہوجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے توشہ خانہ کے مقدمات معاف کر دیے گئے۔ ’مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو لی اور کاغذات میں ڈکلئیر نہیں کی مگر مقدمہ معاف کر دیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کے مطابق مریم کے 4 فلیٹ تھے، نیب اس سے بھی پیچھے ہٹ گیا، جو پریس کانفرنس کرتا ہے اس کے مقدمات ختم ہوجاتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امجد خان، صداقت عباسی سمیت متعدد امیدواروں کو پکڑ کر کاغذات جمع نہیں کرانے دیے گئے۔ ’مجھ پر 200 مقدمات درج ہیں جو ملکی تاریخ پر کسی پر درج نہیں ہوئے، ایک کیس سے نکلتا ہوں دوسرے میں ڈال دیتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں، اسی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ رہا، حقیقی آزادی ہی جمہوریت ہے، طاقتور کو قانون کے تابع کرنا کمزور کو حقوق دلانا جمہوریت ہے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’ملک میں جنگل قانون رائج ہے، نگران حکومت غیر جانبدار نہیں ہے، یہ الیکشن کمیشن ہے ہی نہیں عملی طور پر غیر فعال ہے، 9 مئی کو میرے ساتھ ظلم کیا گیا، غیر قانونی طور پر پکڑا گیا۔‘

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مقدمات معاف کر کے ختم کیے گئے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیانہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ملک میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ایسا ظلم نہیں ہوا، سازش کو بے نقاب کرنے پر پیغام دیا گیا کہ تمھاری مجال کیسی ہوئی، یہی سائفر کیس ہے۔‘

سابق وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، عالمی طاقتیں اسرائیل کو بچا رہی ہیں، فلسطین کے مقابلے میں یوکرین میں کچھ نہیں ہوا لیکن اس پر واویلا زیادہ کیا گیا۔ ’فلسطین کی فوج تو ہے ہی نہیں قتل عام ہو رہا ہے۔‘

عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں نیب  کے دو ریفرنسز جبکہ سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US