پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر سےقومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر مستعفیقومی اسمبلی کے حلقوں سے کون کون لڑیں گے؟امیدواروں کی فہرست سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر جاری کی گئی۔📌 عام انتخابات برائے 8 فروری 2024 کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی، تفصیلات کیلئے لنک : https://t.co/H1T1sfJ1Pd
— PTI (@PTIofficial) January 12, 2024
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہوئے تو دنیا نہیں ما نے گی۔این اے 265 :محمود اچکزئی ،مولانا فضل الرحمٰن کے حق میں دستبردارمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنے لوگوں کوانڈیپنڈنٹ کرائیں گے تو آپ جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں،ہمیں سپریم کورٹ سےآخری وقت میں بھی امید ہیں۔اس بینچ سے ہمیں بہت بڑی امیدیں ہیں،سپریم کورٹ جمہوریت کا بچاو کرے گی،ڈی ریل ہونے نہیں دے گی،پولیٹکل پارٹی کے بارے میں سپریم کورٹ کی اپنی ججمنٹس ہیں۔ن لیگ اورپیپلز پارٹی نے بلوچستان میں یعقوب بزنجو کوٹکٹ دیدیااگرکوئی سیاسی جماعت ہے تو اس کا حق ہے کہ انتخابی نشان ہو،اگر انتخابی نشان نہیں تو سیاسی جماعت انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑا نہیں کر سکتی۔مزید بولے جمہوریت کا بنیادی تقاضا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہو،یہ ہر کوشش کررہے ہیں، 8فروری کو ان کی ہار ہوگی۔بین الاقوامی تجارتی عمل کو ہموار بنانے کے لئے روسی زبان میں ہیلپ لائن سروس متعارفپی ٹی آئی نے شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ،جس طرح پی ٹی آئی نے صاف شفاف انتخابات کرائے کسی اور پارٹی نے نہیں کرائے،کسی کو ٹکٹ نہ دینا یہ پارٹی کا استحقاق ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کردی،سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے انتخابی نشان کی فہرست آراوز کوارسال کی گئی ہے۔سیاسی جماعتوں کے لیے 145 نشان مخصوص ،بلےکا نشان فہرست میں موجود نہیں ہے۔