سکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیوں میں 4 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے

image

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں انتہائی مطلوب 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سپریم کورٹ،پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پرسماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے.

دہشت گرد کمانڈر تبسم عرف قادر مان اور ساجد عرف سرکنڈی کے نام سے شناخت ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

گجرات، 5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن میں قسمت آزمانے کیلئے تیار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

 الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کےبلے باز کے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز کیے گئے، علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US