مافیا بے لگام ، ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا

image

مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 40 سے 60 روپے فی کلوگرام کا خود ساختہ اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی تھی۔ لیکن مارکیٹ میں فی کلو ایل پی جی 310 روپے سے لیکر 320 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں خود ساختہ اضافہ

گھریلو سلنڈر 3 ہزار 26 روپے کے بجائے 3550 روپے سے لیکر 3570 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے ہمیں مہنگی ایل پی جی ملے گی تو سستی کہاں سے فروخت کریں۔

دوسری جانب گیس صارفین نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب اوگرا اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US