جاوید ہاشمی کا داماد زاہد بہار ملتان سے گرفتار

image

بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 220 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد بہار کو رات گئے آر او آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

9 مئی واقعات ، پی ٹی آئی کے روپوش رہنما خالد نثار ڈوگر گرفتار

دوسری جانب تحریکِ انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری سعید الرحمٰن بنگش کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سعید الرحمٰن بنگش کو ضیاء الدین اسپتال کے قریب سے پولیس نے حراست میں لیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US