تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری بھی الیکشن سے باہر ہو گئے

image

 پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری بھی الیکشن سے باہر ہو گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات جمع کرائے تھے تاہم آر او اور اپیلیٹ ٹریبونل نے ان کے کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اپیلٹ ٹریبونل نے بھی کاغذات مسترد کر دیئے ، شاہ محمود قریشی الیکشن کیلئے نااہل

لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ افسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست بھی مسترد کردی تھی اور آر او اور ایپلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US