مولانا مسعود الرحمن عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

image

مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کیس میں پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، سکیورٹی ادروں نے ایک فوٹیج کی مدد سے چار ملزمان کی نشاندہی کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک ملزم کو منڈی بہاؤالدین ،ایک کو راولپنڈی اور ایک کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

اسلام آباد: چند گھنٹے میں قتل کے 2 واقعات، پولیس کا 3 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی سے علامہ مسعود الرحمان کا پیچھا کیا، 2 ملزمان ریکی اور باقی 2 فائرنگ کرنے پر مامور تھے۔

یاد رہے کہ مولانا مسعود کو چند دن قبل اسلام آباد کے علاقے غوری ٹائون می نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US