کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

image

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد اپ اینڈ ڈائون ٹریک بند ہو گئے ، حادثے کے باعث پشاور سے آنے والی خیبر میل کو جنگ شاہی اسٹیشن ، پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کو جمعہ گوٹھ اسٹیشن اور حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو بن قاسم پر روک دیا گیا۔

بنگلہ دیش میں ٹرین حادثہ، 17 افراد جاں بحق

ترجمان کے مطابق حادثے کی جگہ ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن کےقریب حادثہ پیش آیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US