عدت میں نکاح کا کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد

image

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی ااہلیہ بشریٰ بی بی پر عدت میں نکاح کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔منگل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران سینیئر سول جج قدرت اللہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔

اس دوران عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ عمران خان نے چارج شیٹ پر دستخط کیے لیکن انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

فرد جرم سنائے ہوئے عدالت نے بشریٰ بی بی بی کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ وکلاء صفائی نے ان کی حاضری سے استثناء کی درخواست کی جو عدالت نے خارج کر دی۔

جج نے استفسار کیا کہ ’عدالت نے بشری بی بی کو آج طلب کیا تھا، وہ کس کی اجازت سے کمرہ عدالت سے چلی گئیں؟‘

عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ’معلوم کریں بشریٰ بی بی جیل میں کب داخل ہوئیں اور کب باہر گئیں؟‘

جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ ’بشریٰ بی بی ساڑھے 11 بجے جیل میں آئیں اور پونے دو بجے واپس روانہ ہو گئیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US